بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے، ٹراوس ہیڈ

پرتھ۔21نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر بارڈر؍گواسکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ 30 سالہ ٹراوس ہیڈ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصرف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا شمار …

پرتھ۔21نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر بارڈر؍گواسکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔

30 سالہ ٹراوس ہیڈ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصرف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا شمار دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے ہوم سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بارڈر ،گواسکر سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹراوس ہیڈ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل جمعے سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔