انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 23نومبر کومزید 7میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔21نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 23 نومبر کو مزید 7میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پہلا میچ لیسٹرسٹی اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان لیسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ بورن مائوتھ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان بورن مائوتھ کے مقام پر کھیلا …

لندن۔21نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 23 نومبر کو مزید 7میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

پہلا میچ لیسٹرسٹی اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان لیسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ بورن مائوتھ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان بورن مائوتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں آرسنل اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ آسٹن ولا اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں ایورٹن اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں لیورپول میں پنجہ آزمائی کریں گی۔

چھٹا میچ فلہم اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ 23 نومبر کو کھیلے جانے والے ساتویں اور آخری میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،اور یہ میچ اتحاد سٹیڈیم،مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔