چکدرہ۔30اپریل (اے پی پی)دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 14 مسافر جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چترال سے جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث تیز موڑ کاٹتے ہوئے لواری ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جا گری‘ حادثے میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے …
دیربالا‘لواری ٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگر ی‘ 14 جاں بحق‘7زخمی

مزید خبریں
چکدرہ۔30اپریل (اے پی پی)دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 14 مسافر جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چترال سے جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث تیز موڑ کاٹتے ہوئے لواری ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جا گری‘ حادثے میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7افرادزخمی ہوئے‘ حادثے کے بعد مقامی افرد ‘ریسکیواور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا۔








