وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوس جمہوریت کا حسن ہیں اور مسلم لیگ (ن) جلسے جلسوں کی سیاست پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن عمران خان کا حالیہ اسلام آباد کا جلسہ جے آئی ٹی کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش تھی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی دونوں …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوس جمہوریت کا حسن ہیں اور مسلم لیگ (ن) جلسے جلسوں کی سیاست پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن عمران خان کا حالیہ اسلام آباد کا جلسہ جے آئی ٹی کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش تھی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتوں کو خبیر پختونخوا اور سندھ کے عوام نے مینڈیٹ سے نوازا لیکن افسوس کہ ان دونوں جماعتوںنے عوام کی خدمت اور اُن کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنی تمام تر قوت دھرنوں اور کرپشن کی نظر کر دی جس کے باعث آج خیبر پختونخوا اور سندھ کے عوام شدید مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ محمدنواز شریف نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو عوام کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرتے ہوئے ان دونوں جماعتوں کو اپنے اپنے صوبوںمیں کارکردگی کا بھرپور موقع فراہم کیالیکن افسو س کہ اپنی ذاتی مفاد کی تکمیل کے باعث ان سیاسی جماعتوں کی کارکردگی صفر رہی ہے۔

Leave a Reply