ایبٹ آباد۔30اپریل (اے پی پی)قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔پڑوسی ملک بھی سی پیک میں حصہ دار بننے کا خواہشمند ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کی بدولت آج کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وہ اتور کو یہاں تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل بانڈی عطائی …
قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی کا سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔30اپریل (اے پی پی)قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔پڑوسی ملک بھی سی پیک میں حصہ دار بننے کا خواہشمند ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کی بدولت آج کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وہ اتور کو یہاں تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے علاقہ پھلانوالی کسیل میں سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ اورمقامی قائدین نے بھی خطاب کیا۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی کامیاب حکمت عملی کے باعث مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔








