23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںآئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق...

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو فائونڈر گروپ کا متفقہ چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے طارق صادق کو فائونڈر گروپ کا متفقہ چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق صادق کو کاروباری شعبے میں ان کی بے لوث خدمات کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے اور طارق صادق کا وسیع تجربہ اور بصیرت فائونڈر گروپ کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور کاروباری برادری کو اہم فوائد پہنچانے کا باعث بنے گا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فائونڈر گروپ کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں طارق صادق کو چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا جس میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی اور ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی آئی کے متعدد سابق صدور جیسی اہم شخصیات نے شرکت کی۔انتخابی اجتماع میں عبدالرئوف عالم، زبیر احمد ملک، ایم اعجاز عباسی، میاں اکرم فرید، خالد جاوید، شیخ عامر وحید اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری سمیت قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔ متفقہ حمایت کے ساتھ طارق صادق اگلے ہفتے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527830

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں