پاکستان افغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی پرمبنی تعلقات کا خواہشمند ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی پرمبنی تعلقات کا خواہشمند ہے ،افغانستان الزام تراشی کی بجائے مستقبل میں پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کیلئے مل کر کام کرے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کہی۔جاری پرےس رےلےز کے مطابق اسپیکر …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی پرمبنی تعلقات کا خواہشمند ہے ،افغانستان الزام تراشی کی بجائے مستقبل میں پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کیلئے مل کر کام کرے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کہی۔جاری پرےس رےلےز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں افغان صدر کو علاقائی مسائل کے حل کیلئے ایران ، پاکستان ، افغانستان اور چین کے سپیکرز کی مشترکہ کانفرنس کے بارے میں اپنی تجویز سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply