انڈین پریمیئر لیگ کے 18آئندہ سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24اور 25 نومبر کو جدہ میں ہوگی

جدہ۔22نومبر (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 18ویں ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24 اور 25نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگی ، یہ ایڈیشن آئندہ سال مارچ میں ہوگا جس کے میگا آکشن کےلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی تھی جس میں حیران …

جدہ۔22نومبر (اے پی پی):بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 18ویں ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24 اور 25نومبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگی ، یہ ایڈیشن آئندہ سال مارچ میں ہوگا جس کے میگا آکشن کےلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی تھی جس میں حیران کُن طور پر ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹر کروایا ۔انڈین پریمیئر لیگ ۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

بی سی سی آئی کے مطابق ایک ہزار 224 ان کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں جن میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے)48 پلیئرز، انٹرنیشنلز پلیئرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جو آئی پی ایل کسی سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور تین انٹرنیشنل پلیئرز شامل ہیں۔

آئی پی ایل سیزن 2025میں غیرملکی 409 پلیئرز میں جنوبی افریقا 91، آسٹریلیا 76 اور انگلینڈ کے 52 کھلاڑی شامل ہیں ،تاہم ہر فرنچائز کو 25 کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی۔ واضح رہے کہ اب تک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔