ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگا

ابوظہبی ۔22نومبر (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر اہتمام ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹےدار مقابلے ابوظہبی میں جاری ہیں۔ ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (ہفتہ کو ) مزید چا ر میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ موریس ویل سیمپ آرمی اور یوپی نوابز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں بنگلہ ٹائیگرز اور نیویارک سٹرائیکرز …

ابوظہبی ۔22نومبر (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر اہتمام ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹےدار مقابلے ابوظہبی میں جاری ہیں۔

ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (ہفتہ کو ) مزید چا ر میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ موریس ویل سیمپ آرمی اور یوپی نوابز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں بنگلہ ٹائیگرز اور نیویارک سٹرائیکرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،تیسرا میچ چنائی بریوز اور ناردرن واریئرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور ٹیم ابوظہبی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔

چارون میچز شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ 12روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10ٹیموں میں دکن گلیڈی ایٹرز،یوپی نوابز،چنائی بریوز،ٹیم ابوظہبی،عجمان بولٹس،ناردرن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز،نیویارک سٹرائیکرز،موریس ویل سیمپ آرمی اوردہلی بلزشامل ہیں۔

رائونڈ رابن مرحلے کی 4صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی، ابتدائی 2پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹرون اور پھر ایلیمینیٹر ٹو میچ یکم دسمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2میں مقابلہ کریں اسی دن سنسنی خیز فائنل 2 دسمبر 2024 کو کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن نیو یارک سٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔