یونس خان کرکٹ کوچنگ میں جدت لانے کے لئے کوشاں

ابوظہبی۔22نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان ابوظہبی ٹی 10 کے 2024 ایڈیشن میں بنگلہ ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ مورس ویل سمیپ آرمی کے خلاف اپنے پہلے میچ میں شکست کے باوجود 46 سالہ کھلاڑی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مسکراتے ہوئے چہرہ برقرار رکھا اور اپنے نئے کردار سے متعلق اپنے جوش و خروش …

ابوظہبی۔22نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان ابوظہبی ٹی 10 کے 2024 ایڈیشن میں بنگلہ ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ مورس ویل سمیپ آرمی کے خلاف اپنے پہلے میچ میں شکست کے باوجود 46 سالہ کھلاڑی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مسکراتے ہوئے چہرہ برقرار رکھا اور اپنے نئے کردار سے متعلق اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔کرکٹ میں شاذ و نادر ہی نظر آنے والے لباس کالے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ’’ماسٹر آف انوویشن‘‘ نے اعتراف کیا کہ وہ اب اس کھیل میں کوچنگ کو کیسے دیکھتے ہیں اور اس میں جدت لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں میرا لباس دیکھو اس سے پتہ چلتا ہے کہ میں کچھ تبدیل کرنا چاہتا ہوں اور میں جدید دور کی کرکٹ میں کوچنگ کا طریقہ تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ یونس نے کہا کہ آپ کا چہرہ مسکراتا ہوا ہونا چاہیے، اچھی طرح شیو کی ہوئی صاف ستھرا ہونا چاہیے اور اس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔ٹائیگرز کی جانب سے داسن شناکا نے 27 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ شناکا کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹائیگرز نے مقررہ 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنائے لیکن بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم حریف سیمپ آرمی کو شکست دینے میں ناکام رہی ۔ یونس نے کہا کہ وہ مختصر فارمیٹ میں کھیلی جانے والی کرکٹ کے نئے انداز سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ سعید انور اور ویوین رچرڈز کس طرح اپنے جدید انداز میں کھیلتے تھے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔