قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے آخری روز فیصل آباد ، ایبٹ آباد ، سیالکوٹ ، بہاولپور اور پشاور نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

راولپنڈی۔22نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ کے آخری روز فیصل آباد ، ایبٹ آباد ، سیالکوٹ ، بہاولپور اور پشاور نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ۔شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور نے راولپنڈی کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے کامیابی حاصل کی۔راولپنڈی کو میچ جیتنے کے لیے241 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 214 رنز بنا کر …

راولپنڈی۔22نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ کے آخری روز فیصل آباد ، ایبٹ آباد ، سیالکوٹ ، بہاولپور اور پشاور نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ۔شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور نے راولپنڈی کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے کامیابی حاصل کی۔راولپنڈی کو میچ جیتنے کے لیے241 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 214 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔عمر امین 65 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، نیاز خان اور معاذ صداقت نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

میرپور سٹیڈیم میں سیالکوٹ نے کراچی بلوز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔سیالکوٹ کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس سے قبل کراچی بلوز دوسری اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سیف اللہ بنگش نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، محمد علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔نیشنل گراؤنڈ میں فیصل آباد نے اسلام آباد کو 247 رنز سے شکست دے دی۔اسلام آباد کی ٹیم 396 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، شہزاد گل اور اسد رضا نے چار ، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں بہاولپور نے کراچی وائٹس کو 198 رنز سے ہرا دیا۔کراچی وائٹس کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ صرف 102 رنز بنا سکی، مہران سانول نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد نے حیدر آباد کو 249 رنز سے ہرا دیا، حیدر آباد کی ٹیم 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، آفتاب احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

اس سے قبل ایبٹ آباد نے اپنی دوسری اننگز میں 369 رنز بنائے ، شہاب خان 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، شہریار بلوچ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 وکٹیں حاصل کیں ۔پانچویں راؤنڈ کے اختتام پر تینوں گروپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیموں نے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے سہ فریقی مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا ۔ان ٹیموں میں گروپ اے سے لاہور وائٹس ( 99 پوائنٹس ) گروپ بی سے پشاور ( 89 پوائنٹس ) اور گروپ سی سے سیالکوٹ ( 90 پوائنٹس ) شامل ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔