اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے چئیرمین کو بابائے آف شور قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے عوام سے جھوٹ بولا ہے اسلئے وہ صادق اور امین نہیں رہے ، عمران خان نے بے نامی جائیداد اورآف شورکمپنیوں کا اعتراف کیاہے، عمران خان اورجہانگیرترین دونوں سے حساب ہو گا جو انہیں …
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے چئیرمین کو بابائے آف شور قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے عوام سے جھوٹ بولا ہے اسلئے وہ صادق اور امین نہیں رہے ، عمران خان نے بے نامی جائیداد اورآف شورکمپنیوں کا اعتراف کیاہے، عمران خان اورجہانگیرترین دونوں سے حساب ہو گا جو انہیں دینا پڑے گا ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چئیرمین نے آف شور کمپنیوں،بنی گالہ کی جائیداد کی بے نامی ہونے اور دیگر تمام الزامات مان لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زیر اعظم محمد نوازشریف نے الزامات عائد ہونے کے بعد اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف سے انہوں نے گزشتہ ساٹھ سالوں کا حساب مانگا جو انہوں نے دیا ہے ان اخلاقی ،قانونی اور سیاسی اقدار کے تحت عمران خان اپنے اوپر عائد الزامات کا سامنا کرے اور عدالت عظمی اور الیکشن کمیشن کو جواب دے ۔








