پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں کھیلا جائے گا

بلاوایو۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) بروز اتوار کو کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں کھیلا جائے گا ، رواں ماہ پاکستان کی یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے ، گرین شرٹس نے اس سے قبل آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 1-2 سے شکست دی تھی، عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال …

بلاوایو۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) بروز اتوار کو کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں کھیلا جائے گا ، رواں ماہ پاکستان کی یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے ، گرین شرٹس نے اس سے قبل آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر 1-2 سے شکست دی تھی، عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ون ڈے سیریز ہو گی، انہیں چیمپینز ٹرافی تک یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ، پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ محمد رضوان کی قیادت میں بدھ کو زمبابوے پہنچا تھا اور ون ڈے سیریز سے قبل تین پریکٹس سیشنز کئے، پندرہ رکنی سکواڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ابرار احمد ، احمد دانیال ، شاہنواز دھانی اور طیب طاہر کو شامل کیا گیا ہے،

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری بار ون ڈے سیریز نومبر 2020 میں راولپنڈی میں کھیلی گئی تھی جہاں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی ، پاکستان نے زمبابوے کے آخری دورے پر جولائی 2018 میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کیا تھا ، کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز ہمارے لیے اتنی ہی اہم ہے کیونکہ ہمارا مقصد اپنی بینچ اسٹرینتھ کو جانچنا ہے اور آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہے،

ہمارا مقصد آخری ون ڈے سیریز کی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، ہمارے تینوں اہم کھلاڑیوں کے آرام کرنے کے بعد یہ دیکھنا دلچسپی کا حامل ہو گا کہ دوسرے کھلاڑی اس سیریز میں کس طرح پرفارم کرتے ہیں، انہوں نے کہا گزشتہ چار برسوں میں متعدد بار زمبابوے کے خلاف کھیلنے کے بعد ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ سیریز چیلنجنگ ہو گی اور آسٹریلیا میں تاریخی جیت کے بعد ٹمپرامنٹ کا بھی امتحان لے گی۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔