چوتھا ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ،سری لنکا نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

لاہور ۔24نومبر (اے پی پی):چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔اتوار کو غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا بلائنڈ ٹیم نے افغانستان بلائنڈ ٹیم کیجانب سے دیا گیا 120 رنزکاہدف 12.3 اوورز میں 2 وکٹون کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کیجانب سے چندانہ …

لاہور ۔24نومبر (اے پی پی):چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔اتوار کو غنی انسیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا بلائنڈ ٹیم نے افغانستان بلائنڈ ٹیم کیجانب سے دیا گیا 120 رنزکاہدف 12.3 اوورز میں 2 وکٹون کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کیجانب سے چندانہ دیش اپریا نے 54 اور دمیت سندروان نے49 رنز بنائے۔ سعید اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے ایک اورمیچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کیخلاف 67 رنزسے کامیابی حاصل کی ،بنگلہ دیش کے 179 رنز کے جواب میں نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنزبناسکی ،بھرت ڈاھپا نے 31 رنزبنائے۔