زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

بلاوایو۔24نومبر (اے پی پی):زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، بارش کے باعث نامکمل میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا ، پاکستان نے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع …

بلاوایو۔24نومبر (اے پی پی):زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، بارش کے باعث نامکمل میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا ، پاکستان نے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا ، سکندر رضا کو آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،

کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، رچرڈ نگروا 48 ، سکندر رضا 39 ، تادیوانشے مارومانی 29 اور شان ولیمز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی طرف سے سلمان علی آغا اور فیصل اکرم نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں پاکستان نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے کہ موسلادھار بارش شروع ہو گئی ، اس موقع پر کپتان محمد رضوان 19 اور عامر جمال صفر پر ناٹ آؤٹ تھے ، پاکستان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر بیٹرز زمبابوین بائولرز کو اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے ،

صائم ایوب 11 ، عبداللہ شفیق ایک ، کامران غلام 17 ، سلمان علی آغا 4 ، حسیب اللہ خان صفر اور عرفان خان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، بلیسنگ مزرابانی ، سکندر رضا اور شان ولیمز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی جمع ہونے کے باعث میچ کو ختم کر دیا گیا ، اس طرح ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے کی ٹیم 80 رنز سے فاتح قرار پائی، سکندر رضا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔