ابوظہبی ٹی 10؛ویزے اور گلیسن نے دکن گلیڈی ایٹرز کو آخری گیند پر فتح دلادی

ابوظہبی ۔24نومبر (اے پی پی):ابوظہبی کی سابق ٹی 10 چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ اننگز اور رچرڈ گلیسن کی 3 وکٹوں کی بدولت ٹیم ابوظہبی کو رواں سیزن میں پہلی شکست سے دوچار کردیا۔ نمیبیا کے 39 سالہ عالمی کھلاڑی اس وقت میدان میں اترے جب ان کی ٹیم نے 7.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے تھے۔12 گیندوں پر دائیں ہاتھ …

ابوظہبی ۔24نومبر (اے پی پی):ابوظہبی کی سابق ٹی 10 چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز نے ڈیوڈ ویزے کی جارحانہ اننگز اور رچرڈ گلیسن کی 3 وکٹوں کی بدولت ٹیم ابوظہبی کو رواں سیزن میں پہلی شکست سے دوچار کردیا۔ نمیبیا کے 39 سالہ عالمی کھلاڑی اس وقت میدان میں اترے جب ان کی ٹیم نے 7.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے تھے۔12 گیندوں پر دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اپنی ٹیم کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

مارکس اسٹوئنس نے اس وقت گلیڈی ایٹرز کے لیے اہم اننگز بھی کھیلی جب ٹاپ آرڈر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی بلے باز نے اپنی اننگز میں 16 گیندوں پر 3 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

جونی بیئرسٹو نے 20 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ہدف کے تعاقب میں اہم کردار ادا کیا۔ فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن نے بیئرسٹو کی اہم وکٹ حاصل کی اور اسی اوور میں مارک ایڈائر کو آؤٹ کرکے ٹیم ابوظبی کی کہانی ختم کردی۔ گلیڈی ایٹرز کی یہ سیزن کی مسلسل تیسری فتح ہے۔ایک اور میچ میں جانسن چارلس نے محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ناردرن واریئرز کی جانب سے شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو چنئی بریو جیگوارز کے خلاف بڑی فتح دلائی۔

100 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اسٹار نے 23 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکے کی مدد سے 52 رنز بنائے اور وارئیرز کو آسانی سے جیت دلائی۔اس سے قبل ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 11 رنز بنائے اور چنئی بریوز واریئرز کو مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز تک محدود کردیا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔