افغان حکومت نے گلبدین حکمت یار کو دورہ کابل کی باضابطہ دعوت دے دی

کابل۔ یکم مئی(اے پی پی)افغانستان کی حکومت نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کو دورہ کابل کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دوئم نائب صدر محمد سرور دانش نے گزشتہ روز ننگر ہار کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ وفد نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی اور انہیں کابل دورہ کی باضابطہ دعوت دی اس موقع پر …

کابل۔ یکم مئی(اے پی پی)افغانستان کی حکومت نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کو دورہ کابل کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دوئم نائب صدر محمد سرور دانش نے گزشتہ روز ننگر ہار کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ وفد نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی اور انہیں کابل دورہ کی باضابطہ دعوت دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد سرور دانش نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے طالبان اور دیگر عسکری گروپوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے پرامن ذرائع سے اہداف کے حصول کے لئے توجہ مبذول کریں کیونکہ تشدد سے حکومت حاصل نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں

Leave a Reply