آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا ،پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ دن گزارا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا ،پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ دن گزارا آرمی چیف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بہتر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی، آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ یکم مئی(اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کےلئے پاک فوج کی بےشمار قربانیاں …

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا ،پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ دن گزارا
آرمی چیف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بہتر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ یکم مئی(اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع کےلئے پاک فوج کی بےشمار قربانیاں ہیں، قوم مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے ان گنت قربانیوں کی وجہ سے ہماری حمایت کرتی ہے ،ریاست کی رٹ بڑے پیمانے پر بحال کر چکے ہیں۔ پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کا دورہ کیا اورپاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف کو فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بہتر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے جوانوں کے عزم کو سراہا، آرمی چیف کو ایف سی خیبر پختونخوا ونگ میں جوانوں کی بھرتی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف نے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کی جانب اب پیش رفت جاری ہے، قوم ہماری ان گنت قربانیوں کی وجہ سے ہماری حمایت کرتی ہے ،ریاست کی رٹ بڑے پیمانے پر بحال کر چکے ہیں، سرحدی سیکیورٹی انتظام سے دہشت گردوں کی نقل وحمل کنٹرول کرنے میں مد د ملی۔ انہوں نے کہا کہ مادروطن کے دفاع کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، قوم مادر وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہے، ہم مستقل امن اور استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ قبل ازیں آرمی چیف کے خیبر ایجنسی پہنچنے پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی کے پی کے نے ان کا استقبال کیا۔

Leave a Reply