چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ،جس میں عالمی امن کے حوالہ سے پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ،جس میں عالمی امن کے حوالہ سے پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیرکو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مکہ معاہدہ کو امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے لئے ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی اور دور رس اثرات کا حامل قرار دیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ، صوبہ کے حقوق کے حوالہ سے وفاق کے ساتھ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پرچیئرمین سینیٹ نے خیبرپختونخوا کےحقوق کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے خاتمے کے حوالہ سے بھی گورنر کے کردار کو عوام دوستی اور پارٹی منشور کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔







