صوابی۔یکم مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کا اجلاس ضلعی صدر حاجی افتخار احمد خان کی صدارت میں ہوا جس میں ضلعی اور چاروں تحصیلوں کے عہدیداروں اور تمام ضلعی تنظیموں کے اراکین اور بزرگ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کر تے ہوئے ان کی ہر آواز پر …
مسلم لیگ ن صوابی کااجلاس،وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار

مزید خبریں
صوابی۔یکم مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کا اجلاس ضلعی صدر حاجی افتخار احمد خان کی صدارت میں ہوا جس میں ضلعی اور چاروں تحصیلوں کے عہدیداروں اور تمام ضلعی تنظیموں کے اراکین اور بزرگ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کر تے ہوئے ان کی ہر آواز پر لبیک کہنے اور آئندہ کسی بھی سخت وقت میں ان کا ساتھ دینے اور مخالفین سے بھر پور انداز میں نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر انجینئر امیر مقام کی بحیثیت صوبائی صدر انتخاب پر ان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان پر بھر پور اعتما دکااظہار کیا جبکہ سابق صوبائی صدر پیر صابر شاہ کی خدمات کو بہترین الفاظ میں سراہا گیا شرکاءنے ضلعی اور تحصیل کی موجودہ قیادت پر اعتماد کااظہار کیااور آئندہ الیکشن میں تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے اور آپس میں اتحاد و اتفاق اور تمام اختلافات پارٹی کی عظیم تر مفاد کے لئے ختم کرنے کا اعادہ کیا گیا اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ صوابی کے موقع پر ان کے اس وعدے کو یاد دلایا جو انہوں نے صوابی گراﺅنڈ میں عوام کے ساتھ کیا تھا اور امیر مقام سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے دورہ صوابی کو فوری طور پر عملی شکل دی جائے ۔








