پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماﺅں کا یوم مئی کے موقع پر جلسے سے خطاب

کراچی ۔ یکم مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ملک میں کرپشن کا ڈان کون ہے یہ پوری قوم جانتی ہے، زرداری اور عمران خان کی گو نواز گو تحریک کو عوام مسترد کر چکے ہیں، پورے ملک میں ان کے عوامی حمایت سے محروم جلسے نہیں بلکہ جلسیاں …

کراچی ۔ یکم مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ملک میں کرپشن کا ڈان کون ہے یہ پوری قوم جانتی ہے، زرداری اور عمران خان کی گو نواز گو تحریک کو عوام مسترد کر چکے ہیں، پورے ملک میں ان کے عوامی حمایت سے محروم جلسے نہیں بلکہ جلسیاں ہو رہی ہیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف کسی صورت میں مستعفی نہیں ہوں گے اور قانون کے مطابق اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا ماضی کی طرح اب بھی عدالتوں میں کریں گے، (ن) لیگ کی حکومت ملک بھر میں عوام کی ترقی کے لےے بے لوث خدمت کر رہی ہے، 2018ءکے الیکشن میں بھی (ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی اور محمد نواز شریف ہی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی، سیکرٹری جنرل سنیٹر نہال ہاشمی ،سنیٹرسلیم ضیائ، مسلم لیگ لیبرونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری رحیم اعوان، کراچی ڈویژن کے صدرسید منور رضا ، سیکرٹری جنرل خواجہ طارق نذیر اور دیگر رہنماﺅں نے پیر کو مسلم لیگ (ن) لیبرونگ سندھ کے تحت مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ مسلم لیگ ہاوس کارساز میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply