لاہور۔26نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم کے سرد وخشک رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند کے چھائے رہنے کی توقع ہے۔
تر جمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ 26سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 210فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس سندر ریئل اسٹیٹ 382،سی ای آر پی250،یو ایم ٹی 212،پولوگراونڈ236،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 163،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 212اور سید مراتب علی روڈ پر254 ریکارڈ کیا گیا ۔