جنیوا ۔ 2مئی(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ترکی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور ہنگامی حالات جاری رکھنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے زید رعد الحسنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا حل حقوق انسانی کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیئے۔ا±نھوں نے کہا کہ یہ …
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا ترکی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں ، ہنگامی حالات جاری رکھنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
جنیوا ۔ 2مئی(اے پی پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ترکی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور ہنگامی حالات جاری رکھنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے زید رعد الحسنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا حل حقوق انسانی کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیئے۔ا±نھوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ معطلیوں اور حراست میں لینے کے معاملات میں معیار کا خیال رکھا جاتا ہوگا۔ترک ذرائع ابلاغ کے ارکان کو زیر حراست لینے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے زید نے کہا کہ ترکی میں صحافت کوئی جرم نہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جس جانب حکومت کو ضرور توجہ دینی چاہیئے۔







