اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے بھارت کی جانب سے ایشین سکوائش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ سکوائش فیڈریشن ، پی ایس اے اور ایشین سکوائش فیڈریشن کو اپیل کی ہے کہ آئندہ بھارت کو کسی بھی ایونٹ کی میزبانی نہ دی جائے۔ منگل کو اے پی پی …
آئندہ بھارت میں کسی بھی سکوائش کے ایونٹ کی میزبانی پر پابندی لگائی جائے، قمر زمان
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے بھارت کی جانب سے ایشین سکوائش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ سکوائش فیڈریشن ، پی ایس اے اور ایشین سکوائش فیڈریشن کو اپیل کی ہے کہ آئندہ بھارت کو کسی بھی ایونٹ کی میزبانی نہ دی جائے۔ منگل کو اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایشین سکوائش چیمپن شپ کا انعقاد پاکستان کے بغیر نامکمل ہے کیونکہ پاکستان سینئر اور جونئیر ایشین سکوائش چیمپن شپ کے کئی مرتبہ فاتح رہے ہیں۔









