ملتان۔ 27 نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس کمپنی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کرنے کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ملتان کے مختلف علاقوں میں 02 میٹر منقطع کردئیے گئے اور 95 مشکوک گھریلو میٹرز کی چیکنگ بھی کی گئی۔یہ تمام کارروائیاں سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کے جنرل منیجر کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔
صارفین کی شکایات پر مختلف علاقوں میں میٹرز کی چیکنگ کی گئی۔01 میٹر غیر قانونی طور کسی دوسری جگہ پر فکس کیا گیا تھا تاہم یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے میٹر برآمد کرکے منقطع کر دیا، ایک میٹر سروس ایریا سے دور غیر قانونی استعمال پر منقطع کیا گیا۔
علاوہ ازیں 95 گھریلو مشکوک میٹرز کی چیکنگ کی گئی۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی ان کارروائیوں کا مقصد صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔