اقوام متحدہ ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ زیادہ کارکردگی کے اصول کے تحت اقوام متحدہ کے قیام امن بجٹ میں کمی پائیدار اقدام نہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی پانچویں کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اہم فرائض کو موثر انداز میں سرانجام دینے کے لیے …
اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ زیادہ کارکردگی کے اصول کے تحت اقوام متحدہ کے قیام امن بجٹ میں کمی پائیدار اقدام نہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی پانچویں کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اہم فرائض کو موثر انداز میں سرانجام دینے کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے افرادی قوت فراہم کرنے والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کے تجربے کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔








