کرائسٹ چرچ۔28نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ آل رائونڈرنیتھن گریگوری سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 26 سالہ نیتھن گریگوری سمتھ نے ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر برطانوی ٹیم کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ نیتھن گریگوری سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز …
نیتھن گریگوری سمتھ کا نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔28نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ آل رائونڈرنیتھن گریگوری سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ 26 سالہ نیتھن گریگوری سمتھ نے ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر برطانوی ٹیم کے خلاف جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
نیتھن گریگوری سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ کی ، انہوں نے 3رنز سکور کئے ۔نیتھن گریگوری سمتھ کو 3 کے انفرادی سکور پر شعیب بشیر نے جوروٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ نیتھن گریگوری سمتھ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 288 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔








