ملائیشا میں سیلاب سے چھ ریاستوں کے 37 ہزار افراد متاثر،عارضی پناگاہیں قائم کردی گئی ہیں،وزیر اعظم انور ابراہیم

کوالالمپور۔28نومبر (اے پی پی):ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک کی چھ ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے 37,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کی رہائش کے لئے کیلنتان، تیرینگ گانو، کیداہ، پرلیس، جوہر اور پیراک ریاستوں میں 322 عارضی پناہ …

کوالالمپور۔28نومبر (اے پی پی):ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک کی چھ ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے 37,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کی رہائش کے لئے کیلنتان، تیرینگ گانو، کیداہ، پرلیس، جوہر اور پیراک ریاستوں میں 322 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کی سرحد سے متصل شمال مشرقی ریاست کیلانٹن سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں 9,223 خاندانوں کے 30,582 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کو تمام وفاقی اور ریاستی اداروں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پورے مون سون کے دوران سیلاب متاثرین اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی ایک فیس بک پوسٹ میں دکھایا گیا ہے کہ کیلنٹن میں متاثرہ رہائشیوں کے لیے امدادی کوششوں میں امدادی کارکنوں نے گھٹنوں تک اونچے پانی سے گزر کر کشتی کے ذریعے لوگوں کو باہر نکالا۔ واضح رہے کہ ہرسال اکتوبر سے مارچ تک مون سون سیزن کے دوران ملائیشیا کے مشرقی ساحل پر سیلاب کا آنا عام ہے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوتے ہیں۔

مزید خبریں