قاہرہ ۔28نومبر (اے پی پی):قطر نےاس امید کا اظہار کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کو غزہ تک وسعت دی جائے گی۔ یہ بات قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نےقاہرہ میں مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔
العربیہ اردو کے مطابق قطر کے وزیر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہوگی ۔ انہوں نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ عرب وژن تیار کرنے بارے مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں انسانی ہمدردی کے شعبہ میں تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔