اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن29 نومبر کو منایا جائیگا

138
United Nations
United Nations

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن29 نومبر کو منایا جائیگا ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29 نومبرجمعہ کو منایا جائے گا۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں کیلئےخصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 1977 میں اپنی ایک قرارداد کے ذریعے 29 نومبر کو فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد ہر سال دنیا بھر میں اس دن کو منایا جاتا ہے ۔