سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان اپنی 47ویں سالگرہ جمعہ کو منائیں گے

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان یونس خان اپنی 47ویں سالگرہ کل ( جمعہ کو )منائیں گے۔کرکٹر یونس خان29نومبر 1977 کو صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ مردان میں پیدا ہوئے۔یونس خان کا شمار ان کامیاب کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان ٹیم کے تینوں فارمٹس میں کھیلتے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یونس خان 2009 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان یونس خان اپنی 47ویں سالگرہ کل ( جمعہ کو )منائیں گے۔کرکٹر یونس خان29نومبر 1977 کو صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ مردان میں پیدا ہوئے۔یونس خان کا شمار ان کامیاب کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان ٹیم کے تینوں فارمٹس میں کھیلتے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یونس خان 2009 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان رہے۔وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بیٹسمین ہیں۔یونس خان ، حنیف محمد اور انضمام الحق کے بعد تیسرے کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری سکور کی۔یونس خان کو 118 ٹیسٹ،265ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔