ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ پیشہ وارانہ عسکری ادارہ ہونے کے ناطے پاک فوج اعلیٰ ترین اخلاقی معیار رکھتی ہے، نعشوں کی بے حرمتی کے بھارتی الزامات مقبوضہ وادی کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ منگل کو پاکستانی معیاری وقت کے مطابق دن ساڑھے 11بجے پاکستان اور بھارت کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ پیشہ وارانہ عسکری ادارہ ہونے کے ناطے پاک فوج اعلیٰ ترین اخلاقی معیار رکھتی ہے، نعشوں کی بے حرمتی کے بھارتی الزامات مقبوضہ وادی کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ منگل کو پاکستانی معیاری وقت کے مطابق دن ساڑھے 11بجے پاکستان اور بھارت کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان معمول کاہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ ہوا، پاک فوج کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ پاکستانی فوجیوں نے مبینہ سیکٹر میں نہ تو سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول عبور کی۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوجی ادارہ ہے جو اخلاق کااعلیٰ ترین معیار برقرار رکھتی ہے اور لاشوں کی بے حرمتی کے الزامات مقبوضہ وادی کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی بھارتی کوشش ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply