جنوبی کوریا میں شدید برف باری کے باعث پروازوں اور کشتی بانی میں خلل، کم از کم تین افراد ہلاک

سیئول ۔28نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں شدید برف باری کے باعث پروازوں اور کشتی بانی میں خلل پڑا ہے اور کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جمعرات کو جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری کا دوسرا دن تھا، صوبہ گیونگگی میں تین افراد میں ہلاک ہوئے ہیں، جہاں دارالحکومت سیول واقع ہے۔یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیونگ ٹیک شہر میں برف سے لدی گولف پریکٹس …

سیئول ۔28نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں شدید برف باری کے باعث پروازوں اور کشتی بانی میں خلل پڑا ہے اور کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں

۔ جمعرات کو جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری کا دوسرا دن تھا، صوبہ گیونگگی میں تین افراد میں ہلاک ہوئے ہیں، جہاں دارالحکومت سیول واقع ہے۔یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیونگ ٹیک شہر میں برف سے لدی گولف پریکٹس جال گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ یونگن شہر میں ایک شخص درخت کے نیچے آگیا ۔بدھ کی شام پولیس نے اطلاع دی کہ ملک کے مشرق میں گینگون صوبے کے وسطی شہر ونجو میں ایک شاہراہ پر برف کی پھسلن سے 53 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 11 افراد زخمی ہوئے۔

جمعرات کو سیئول کے کچھ حصوں میں صبح کے وقت 40 سینٹی میٹر (15.7 انچ) تک برف پڑ چکی تھی۔مقامی وزارت داخلہ نے کہا کہ 156 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 104 فیری سروسز میں خلل پڑا۔سیول کے مرکزی ہوائی اڈے انچیون پر مسافروں کو جمعرات کو اوسطاً دو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 14 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور 15 فیصد منسوخ ہوئیں ۔

شہری انتظامیہ نے دارالحکومت میں برف ہٹانے کی کارروائیوں کے لیے 11,000 اہلکار اور 20,000 آلات تعینات کر دیئے ہیں ۔ملک کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، بدھ کے روز سیئول میں نومبر کی سوسال کی سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔حکام نے عارضی بجلی کی بندش کی اطلاع دی ۔سرکاری نشریاتی ادارے کورین سینٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق پڑوسی ملک شمالی کوریا میں بھی منگل اور بدھ کے درمیان کچھ علاقوں میں 10 سینٹی میٹر (4 انچ) سے زیادہ برف پڑی ہے۔