یوکرین میں روس کے میزائل اور ڈرون حملے، دس لاکھ سے زیادہ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل

118

کیف۔28نومبر (اے پی پی):یوکرین کے متعدد علاقوں میں جمعرات کی صبح روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دس لاکھ سے زیادہ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اے ایف پی نے یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے یاسنو کے سی ای او سرگئی کووالینکو نے کہا توانائی کی تنصیبات پر روسی حملے کی وجہ سے پورے ملک میں کئی مقامات پر ہنگامی بلیک آؤٹ ہے ۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف سٹاف آندری یرمک نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ روسی حملے شدید سرد موسم میں یوکرینی شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کی طرف سے بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون استعمال کرتے ہوئے جمعرات کی صبح کئے گئے حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے مغربی حصوں میں سرحد سے سینکڑوں کلومیٹر اندر تک دس لاکھ سے زیادہ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ ان میں لویف کے 523,000 صارفین ،ریون میں 280,000 صارفین اور پولینڈ کی سرحد سے متصل علاقے وولین میں 215,000 صارفین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والے روسی حملوں سے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ ان حملوں میں روسی ڈرونز نے دارالحکومت کیف ، شمال مشرقی شہر خارکیف اور بحیرہ اسود پر واقع ساحلی شہر اوڈیسا اور بجلی کی تنصیبات والے دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔یوکرین کی وزارت توانائی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔