پاکستان نے زمبابوے کو فیصلہ کن ون ڈےکرکٹ میچ میں کامیابی کے لئے 304رنز ہدف دے دیا

بلاوائیو۔28نومبر (اے پی پی):کامران غلام کی شاندار سنچری اور عبدااللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے میزبان زمبابوے کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 303ز بناکر کامیابی کے لئے 304ز کا ہدف دے دیا۔ کامران غلام 103 ،عبد اللہ شفیق 50، کپتان محمد رضوان 37 اور صائم ایوب 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے از رہے۔زمبابوے کی جانب سے …

بلاوائیو۔28نومبر (اے پی پی):کامران غلام کی شاندار سنچری اور عبدااللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے میزبان زمبابوے کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 303ز بناکر کامیابی کے لئے 304ز کا ہدف دے دیا۔ کامران غلام 103 ،عبد اللہ شفیق 50، کپتان محمد رضوان 37 اور صائم ایوب 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے از رہے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا ،رچرڈ نگروا نے دو، دو جبکہ بلیسنگ مزاربانی اور فراز اکرم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جمعرات کو بلاوائیو میں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ زمبابوے کی طرف سے سکندررضا نے بائولنگ اٹیک کیا۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے بہت عمدہ اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں سکور 49 رنز تک پہنچایا۔بعدازاں یہ شراکت داری 12.1 اوورز میں 58 رنز پر ٹوٹ گئی جب صائم ایوب انفرادی 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق کے ساتھ کامران غلام نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 22 اوورز میں 100 رنز تک پہنچادیا۔پاکستان کی دوسری وکٹ 23 ویں اوور میں 112 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 50 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 39.2 اوورز میں 201 رنز پر گری جب کپتان محمد رضوان 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 44.3 اوورز میں 232 رنز پر گری گئی ۔ اس موقع پر کامران غلام اپنی ون ڈے ڈیبیو سنچری مکمل کرنے کے بعد 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 47.3 اوورز میں 273 رنز پر گری جب سلمان آغا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔اس وقت 48.4 اوورز میں پاکستان کا مجموعی سکور 283 رنز تھا۔طیب طاہر 29 اور عامر جمال 5 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے اور اس نے زمبابوے کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 304 رنز کا ہدف دیا۔زمبابوے کی طرف سے سکندر رضا ،رچرڈ نگروا نے دو، دو جبکہ بلیسنگ مزاربانی اور فراز اکرم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔