اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے البانیا کے صدر بیرم بیگائی اور ماریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی کو ان کے ملکوں کے قومی دنوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے دونوں ملکوں کے صدور کو الگ الگ تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے البانیا کے صدر کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں ان کی صحت و عافیت کی امید ظاہر کرتے ہوئے البانیا کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح ماریطانیہ کے صدر کو روانہ کئے جانے والے مکتوب میں نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اور ملک اور قوم کے لیے خوشحالی کی امید ظاہر کی ہے۔