زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا

197

بلاوائیو۔29نومبر (اے پی پی):زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم دسبر کو کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں پہلے میچ سے ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کے سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے ۔

تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں میزبان سکواڈ کی قیادت سکندر رضا کریں گے جبکہ مہمان پاکستانی ٹیم کو سلمان آغا لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم دسبر کو ہوگا ،دوسرا ٹی ٹونٹی 3 دسمبر اور تیسرا و آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے ایک ہی مقام کو ئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلے جائیں گے ۔