ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگا

ابوظہبی۔29نومبر (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر اہتمام ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹےدار مقابلے ابوظہبی میں جاری ہیں۔ ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (ہفتہ کو ) مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ٹیم بنگلہ ٹائیگرز اور یوپی نوابز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں باردرب واریئرز اور ٹیم ابوظہبی کی ٹیمیں آمنے …

ابوظہبی۔29نومبر (اے پی پی):امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر اہتمام ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹےدار مقابلے ابوظہبی میں جاری ہیں۔

ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (ہفتہ کو ) مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ٹیم بنگلہ ٹائیگرز اور یوپی نوابز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں باردرب واریئرز اور ٹیم ابوظہبی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، تیسرا میچ عجمان بولٹس اور موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ کل ہفتہ کا چوتھ اور آخری میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور دہلی بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔چاروں میچز شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی

۔ 12روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10ٹیموں میں دکن گلیڈی ایٹرز،یوپی نوابز،چنائی بریوز،ٹیم ابوظہبی،عجمان بولٹس،ناردرن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز،نیویارک سٹرائیکرز،موریس ویل سیمپ آرمی اوردہلی بلزشامل ہیں۔ رائونڈ رابن مرحلے کی 4صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی، ابتدائی 2پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹرون اور پھر ایلیمینیٹر ٹو میچ یکم دسمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2میں مقابلہ کریں اسی دن سنسنی خیز فائنل 2 دسمبر 2024 کو کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن نیو یارک سٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔