وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ر یلویز کی سپورٹس گرانٹ ساڑھے تین کروڑ روپے سالانہ کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ر یلویز کی سپورٹس گرانٹ ساڑھے تین کروڑ روپے سالانہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے پہلے 2014ءمیں کھیلوں کی مد میں سالانہ 85 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے تھے جسے 2015ءمیں 2 کروڑ اور 2016ءمیں 3 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا جبکہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ر یلویز کی سپورٹس گرانٹ ساڑھے تین کروڑ روپے سالانہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے پہلے 2014ءمیں کھیلوں کی مد میں سالانہ 85 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے تھے جسے 2015ءمیں 2 کروڑ اور 2016ءمیں 3 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا جبکہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں یہ گرانٹ ساڑھے تین کروڑ روپے ہو گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کی طرف سے وزیر ریلوےز کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی طرف سے گرانٹ میں غیر معمولی اضافے نے کھیلوں کے میدان میں کارکردگی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply