نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 20رکنی وفد کا فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 20رکنی وفد نے منگل کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وفد کو پاکستان فرانس دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مابین خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک عالمی امن و سلامت سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 20رکنی وفد نے منگل کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وفد کو پاکستان فرانس دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے مابین خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک عالمی امن و سلامت سے متعلق معاملات پر ملکر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے مابین اعلی سطح پر اور پارلیمانی تبادلوں،پرائیوٹ سیکٹرز کے مابین رابطوں،سرمایہ کاری،تعلیم اور ثقافتی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال دو طرفہ تجارت میں16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حال ہی میں فرانسیسی کاروباری وفد کے کامیاب دورہ سے اقتصادی ت تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ سفیر نے وفد کو پبلک ڈپلومیسی کے متعلق بھی بریف کیا۔ ایک ہفتہ کے مطالعاتی دورے کے دوران وفد فرانسیسی وزارت دفاع اور خارجہ امور کا بھی دورہ کرے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply