نواب شاہ، محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے انڈر 20 یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کے پانچویں روز بھی کھیلوں کے شاندار مقابلے

نوابشاہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد انڈر 20 یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کے پانچویں روز بھی کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے ۔مقابلوں میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت نے شرکت کی۔ اسپورٹس فیسٹیول کے تحت شطرنج بوائز کے مقابلوں میں پیر معراج نے …

نوابشاہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد انڈر 20 یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کے پانچویں روز بھی کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے ۔مقابلوں میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت نے شرکت کی۔ اسپورٹس فیسٹیول کے تحت شطرنج بوائز کے مقابلوں میں پیر معراج نے پہلی، حازق زمان نے دوسری اور سولومن نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز کے مقابلوں میں عاصمہ نے پہلی، عریبہ نے دوسری اور طوبیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح ٹیبل ٹینس بوائز ٹیموں کے مقابلوں میں نواب شاہ گرین نے پہلی، نواب شاہ وائیٹ نے دوسری اور نواب شاہ ییلو کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کی ٹیموں میں نواب شاہ شائنر نے پہلی، نواب شاہ اسٹرائیکر نے دوسری اور نواب شاہ کوئینز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تھرو بال گرلز چیمپینشپ کے مقابلوں میں بختاور کیڈٹ کالج نے پہلی، سکرنڈ کی ٹیم نے دوسری اور نواب شاہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ ٹگ آف وار گرلز کے مقابلوں میں بختاور کیڈٹ کالج نے پہلی، گرلز ڈگری کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

رنگ بال گرلز کے مقابلوں میں گرلز کالج سکرنڈ نے پہلی، امداد فائونڈیشن مجید کیریو نے دوسری اور شاہ ولی اللہ اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روپ اسکیپنگ کے مقابلوں 30 سیکنڈ فری اسٹائیل میں سیف اللہ نے پہلی، سوئٹ ہوم کے نصر اللہ نے دوسری اور معروف علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایتھلیٹکس بوائز کی 8 سو میٹر ریس میں سیف اللہ نے پہلی، فراز نے دوسری اور شفاعت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی 15 سو میٹر ریس میں نادر علی نے پہلی، محبت علی نے دوسری اور نبیل اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایک سو میٹر ریس میں محمد حارث نے پہلی،

محمد زوہیب نے دوسری اور فراز علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی 4 سو میٹر ریس میں سیف اللہ نے پہلی، فراز نے دوسری اور عبدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی لانگ جمپنگ کے مقابلوں میں نادر بلوچ نے پہلی سیف اللہ نے دوسری اور معروف علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پوزیش حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن،میئرقاضی محمد رشید بھٹی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت نے میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔