بارباڈوس ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 13 ویں سنچری مکمل کرلی، اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل …
اظہر علی کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کی 13 ویں سنچری مکمل
بارباڈوس ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 13 ویں سنچری مکمل کرلی، اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے اس دوران میزبان باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی









