مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار، محض ایک رن کے فرق سے ٹیسٹ کیریئر کی گیارہویں سنچری سے محروم

بارباڈوس ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ محض ایک رن کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 11 ویں سنچری سے محروم رہ گئے، مصباح الحق نے میچ کی پہلی اننگز کے دوران شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 خوبصورت چھکوں اور 9 چوکوں …

بارباڈوس ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ محض ایک رن کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 11 ویں سنچری سے محروم رہ گئے، مصباح الحق نے میچ کی پہلی اننگز کے دوران شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 خوبصورت چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔ مصباح الحق گزشتہ ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 99 رنز پر ناٹ آﺅٹ لوٹے تھے۔ مصباح الحق کو 99 کے انفرادی سکور پر جیسن ہولڈر نے ہوپ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔

Leave a Reply