عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں وہ الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدالتوں کو ثبوت دینے کی بجائے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں، دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں ،وہ اور جہانگیر ترین اب احتساب سے بھاگ رہے ہیں ،ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت کے سامنے لائیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب پاناما پیپرز کیس کو سپریم کورٹ …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں ،وہ اور جہانگیر ترین اب احتساب سے بھاگ رہے ہیں ،ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت کے سامنے لائیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب پاناما پیپرز کیس کو سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سنا گیا اس وقت عمران خان سینہ تان تان کر کہا کرتے تھے کہ اگر غلطی نہیں کی تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں تاہم وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود سمیت اپنی تین نسلوں کو احتساب کے لئے پیش کر دیا اور آج عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے مانگے گئے ثبوت دینے کی بجائے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

Leave a Reply