عمران خان پاکستان کی تعمیر و ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،حنیف عباسی

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان کی تعمیر و ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی کام ایسا نہیں ہے جو عمران خان اور جہانگیر ترین نے جرم کی صورت میں نہ کیا ہو۔ بے نامی جائیداد، …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان کی تعمیر و ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی کام ایسا نہیں ہے جو عمران خان اور جہانگیر ترین نے جرم کی صورت میں نہ کیا ہو۔ بے نامی جائیداد، ٹیکس چوری، فارن فنڈنگ، آف شور کمپنی اور پارٹی قوائد کی خلاف ورزی سمیت کون سا جرم ہے جو عمران خان نے نہیں کیا، جبکہ جہانگیر ترین کی کارکردگی بھی قوم کے سامنے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی عدالت عظمی سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔

Leave a Reply