ڈیجیٹل بینک اکائونٹس میں گزشتہ 7 سال کےدوران 4.4 گنا اضافہ

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ڈیجیٹل بینک اکائونٹس میں گزشتہ 7 سال کےدوران 4.4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2017 کے اختتام پر ڈیجیٹل بینک اکائونٹس کی تعداد 27.3 ملین تھی جبکہ گزشتہ مالی سال 2024 کے خاتمہ تک یہ تعداد 120.3 ملین تک پہنچ گئی۔ اقتصادی تجزیہ کار مطاہر خان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2017 کے اختتام پر روایتی بیکنگ کی سہولت کے …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ڈیجیٹل بینک اکائونٹس میں گزشتہ 7 سال کےدوران 4.4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2017 کے اختتام پر ڈیجیٹل بینک اکائونٹس کی تعداد 27.3 ملین تھی جبکہ گزشتہ مالی سال 2024 کے خاتمہ تک یہ تعداد 120.3 ملین تک پہنچ گئی۔ اقتصادی تجزیہ کار مطاہر خان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2017 کے اختتام پر روایتی بیکنگ کی سہولت کے صارفین کی تعداد 42.3 ملین جبکہ ڈیجیٹل (برانچ لیس ) بینکاری صارفین 27.3 ملین تھے۔

گزشتہ 7 مالی سالوں میں ڈیجیٹل اکائونٹس کی تعداد 4.4 گنااضافہ کے بعد 120.3 ملین تک بڑھ گئی ۔رپورٹ کے مطابق روایتی اور ڈیجیٹل بینکنگ کے مجموعی صارفین گزشتہ مالی سال کے خاتمہ پر 211 ملین ریکارڈکئے گئے ہیں جو ملک کی بالغ آبادی کے 60 فیصد کے مساوی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق برانچ لیس 120.3 ملین اکائونٹس میں جون 2024 کے اختتام پر 138.9 ارب روپے کے ڈیپازٹس موجود تھے جبکہ روایتی بینکنگ صارفین کے ڈیپازٹس 14.2 کھرب روپے تھے۔ دوسری جانب ڈیجیٹل اکائونٹس میں اوسط ڈیپازٹ 1155 روپے جبکہ روایتی اکائونٹس میں فی اکائونٹ اور ڈیپازٹ ایک لاکھ 53 ہزار 142 روپے تھا۔