اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 6 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔ وہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے پچاسویں سالانہ اجلاس میں وائس چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 4 تا 7 مئی تک یوکوہاما میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ایشیاءاور بحرالکاہل میں ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاملات پر بات چیت ہو …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 6 روزہ سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 6 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔ وہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے پچاسویں سالانہ اجلاس میں وائس چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 4 تا 7 مئی تک یوکوہاما میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ایشیاءاور بحرالکاہل میں ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاملات پر بات چیت ہو گی۔ وفاقی وزیر اے ڈی بی کانفرنس کے علاوہ سارک وزراءخزانہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اے ڈی بی، جائیکا اور اے آئی آئی بی کے صدور اور چیئرمین جیٹرو سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں علاقائی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








