پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا ون بیلٹ ون روڈ سمٹ سے متعلق تقریب خطاب

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک چین کے عظیم وژن ’ایک پٹی ایک سڑک‘کا پہلا باب ہے۔ بدھ کو یہاں ون بیلٹ ون روڈ سمٹ سے متعلق تقریب خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ ایک پٹی ایک سڑک سمٹ 14مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے 28ممالک …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک چین کے عظیم وژن ’ایک پٹی ایک سڑک‘کا پہلا باب ہے۔ بدھ کو یہاں ون بیلٹ ون روڈ سمٹ سے متعلق تقریب خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ ایک پٹی ایک سڑک سمٹ 14مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے 28ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ چین ایک پرامن ملک ہے اور دنیا کے دیگر ملکوں کیساتھ ملکر کام کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران سی پیک کے 19منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جس پر تقریباً 18.5ارب ڈالر کی لاگت آئیگی۔ان میں زیادہ تر منصوبے اگلے سال تک مکمل ہونگے۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ منصوبے سے تقریبا ساٹھ ہزار پاکستانیوں کو براہ راست روزگار کے مواقع مل گئے ہیں۔

Leave a Reply