وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری نوجوان، مرد و خواتین کے قتل میں ملوث ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری نوجوان، مرد و خواتین کے قتل میں ملوث ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنیوا کنونشن میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سفارتی اور دیگر سطحوں پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے باہمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کا احترام ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور معیشت کے استحکام کیلئے اکٹھے ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply