سیدعلی گیلانی کی کشمیری خواتین پر بھارتی فوجیوںکے تشدد کی مذمت

سرینگر ۔ 04 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سوپور کے علاقے بمئی میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ایم بی بی ایس کی طالبہ سمیت ایک ہی خاندان کی چارخواتین پر بدترین تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …

سرینگر ۔ 04 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سوپور کے علاقے بمئی میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ایم بی بی ایس کی طالبہ سمیت ایک ہی خاندان کی چارخواتین پر بدترین تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کرانے کے بھارتی پولیس کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اعلانات محض ڈھکوسلہ ہوتے ہیں اور ان کا مقصد لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کرنا اور انہیں دھوکے میں رکھنا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply